تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:8

کراچی:2دن بعد اسکول کھل گئے، زندگی معمول کی جانب گامزن

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد آج سے اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھل گئے۔کراچی میں بارشوں کے بعدصورتحال معمول کی جانب لوٹ رہی ہے ،، بیشتر علاقوں سے پانی تو نکل گیا ہے لیکن کئی مقامات پر اب بھی کیچڑ اور گندگی موجود ہے۔سب سے متاثر ہونے والا علاقہ صدر ٹاوٴن ہے ،جہاں اردو بازار میں واقع ایک سرکاری اسکول سے پانی تو نکل گیا لیکن کیچڑ اور گندگی اب بھی موجود ہے۔اسکول آنے والے بچوں اور اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ کیچڑ اور گندگی کو ہٹانے کا جلد از جلد بندوبست کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.