تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:8

صدرزرداری، لالہ فضل الرحمن کی شراب نوشی سے پریشان تھے،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کے بارے میں وکی لیکس کے حیران کردینے والے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہزار دس میں صدر زرداری کو خدشہ تھا کہ لالہ فضل الرحمن شراب کی زیادتی کے باعث کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا بھی سکیں گے یا نہیں۔ پچیس فروری دو ہزار دس کو کراچی میں امریکی قونصل جنرل اسٹیفن جی فاکن نے واشنگٹن کو مراسلے لکھا جس میں سندھ اسمبلی کی جانب سے کراچی کیلئے لالہ فضل الرحمنٰ جبکہ حیدرآباد کیلئے محمد الطاف کھتری کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے اعلان کے بارے میں تفصیل لکھی۔ مراسلے میں امریکی قونصل جنرل نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سندھ کے سیکریٹری داخلہ عارف خان کیساتھ ہونیوالی نجی گفتگو کی تفصیل بھی بیان کی۔ مراسلے کے مطابق سندھ کے سیکریٹری داخلہ عارف خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لالہ فضل الرحمنٰ ، شراب کے نشے میں دھت ہوجاتے ہیں لیکن ایڈمنسٹریٹر کی جاب کیلئے وہ بہترین امیدوار ہیں۔ عارف خان کا کہنا تھا کہ جب لالہ کو کوئی ذمہ داری سونپ دی جاتی ہے تو پھر وہ بوتل بھی توڑ دیتے ہیں۔ اس وقت کے صوبائی سیکریٹری داخلہ عارف خان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری بھی شراب کی زیادتی کے باعث ، بطور کراچی ایڈمنسٹریٹر ، لالہ فضل الرحمنٰ کے امیدوار ہونے پر انگلی اٹھاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.