تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

کراچی:کلفٹن ٹاوٴن سے4مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کلفٹن کے علاقے گذری میں روپوشی کاٹنے والے 4ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان کے قبضے سے دو سیون ایم ایم رائفل،چھ پستول اور رپیٹر برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمان بلدیہ ٹاوٴن اور سعیدآباد میں گزشتہ ماہ ٹارگٹ کلنگ کی آٹھ وارداتوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ملزمان رینجرز کے محاصروں اور پولیس کے چھاپوں کے خوف سے اپر گزری میں عارضی پناہ گاہ میں روپوش تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جاہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.