تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

لاہور میں ڈینگی سے دو مزید ہلاکتیں،کل تعداد20ہوگئی

جنگ نیوز -


لاہور… ڈینگی وائرس میں مبتلا مزید دو افراد آج لاہور میں دم توڑ گئے جس کے بعد اس مرض کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی۔ تازہ ترین واقعے میں لاہور کے میو اسپتال کا ملازم ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گیا ۔ ادھر لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ رش کے باعث مریضوں کے داخلے اور انہیں پلیٹ لٹس کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ بخار میں مبتلا ہر مریض ڈینگی کے مرض سے خوفزدہ دکھائی دیتا ہے۔ مریض چاہتا ہے کہ اسے اسپتال داخل کر کے مناسب علاج کیا جائے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر بخار ڈینگی بخار نہیں مریض کے خون کے نمونوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں پلیٹ لٹس پورے ہیں یا نہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف ایسے مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے جن کے پلیٹ لٹس پچاس ہزار سے کم ہوں، شدید بخار اورجسم پر نشانات ہوں اور اسے قے آ رہی ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.