تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

ڈی آئی جیز سے سرٹیفکیٹ لیں کے بھتہ خوری پر قابوپالیا،سپریم کورٹ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں بدامنی از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری ہے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی سعود مرزا کو حکم دیا کہ اپنے ماتحت چاروں ڈی آئی جیز سے تحریری سرٹیفکٹ لیں کہ بھتہ خوری پر قابو پالیا گیا ہے سماعت میں وفاق کے وزیر بابر اعوان کے دلائل جاری ہیں،اپنے دلائل میں بابراعوان نے کہاکہ تمام ادارے کام کررہے ہیں پارلیمنٹ بھی کررہی ہے ۔جس پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ سوائے اس کے کہ کراچی کام نہیں کررہا،چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں ہم نے کئی بار آگاہ کیا ہے کہ اب ہر غیر آئینی عمل بند ہوجانا چاہئے ، ہم سب کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ائین کی حکمرانی اور جمہوریت کے علاوہ کوئی چیز قابل قبول نہیں ، جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ امریکا میں اسلحہ کے لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی ، امریکا میں ہر آدمی کو بندے کے سامنے والا بھی جواب دے سکتا ہے ، کیوں نہ یہ نظام پاکستان میں نافذ کردیا جائے ، جس پر بابر اعوان نے کہا کہ احترام کے ساتھ کہونگا امریکا میرے لئے ماڈل نہیں ہے ،ایڈیشنل آئی جی سعود مرزا نے کہا کہ بھتہ خوری کافی کم ہوگئی ہے کل بھی دو بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے ،چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی کو حکم دیا کہ اپنے ماتحت چاروں ڈی آئی جیز سے تحریری سرٹیفکنٹ لیں کہ بھتہ خوری پر قابو پالیا گیا ہے ،چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیاکہ آپ کھالوں کے مسئلہ کا کیا کریں گے ، یہ مسئلہ بھی آنے والا ہے اس کا بھی کوئی بندوبست کرلیں جسٹس سرمد جلال عثمانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ پرچی دی جاتی ہے کہ جانور کی کھال دو یا اپنی کھال دو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.