تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

کاٹے گئے ہردرخت کے بدلے4درخت لگاوٴ، سپریم کورٹ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لاہور کینال توسیعی منصوبے میں نہر کنارے درخت کاٹنے کے ازخود نوٹس پر فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے ہر کاٹے گئے درخت کے بدلے چار درخت لگانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی اور 15 اگست کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہر کاٹے جانے والے درخت کے بدلے 4 درخت لگائے جائیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نہر کنارے درخت پبلک پراپرٹی ہیں ۔فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ نہر کو صاف ستھرا رکھا جائے ، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نہر گندا کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹر پرویز کی ثالثی کمیٹی کی سفارشات پر من وعن عمل کیا جائے ۔ 61 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.