تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

اردن کی آزاد فلسطینی ریاست کیلئے اسرائیل سے ”براہ راست بات چیت“ کی تجویز

جنگ نیوز -
عمان…جنگ نیوز… اردن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اسرائیل کے ساتھ ”براہ راست بات چیت“ کی تجویز پیش کر دی۔ اردن کے وزیر خارجہ نصیر جودی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کیلئے فلسطین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے لیکن فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن فلسطینیوں کی مہم کی حمایت کرتا ہے لیکن انہیں فلسطینی مہاجرین کے حقوق، یروشلم کے مستقبل کا فیصلہ اور مستقبل کے فلسطینی ریاست کے سرحدوں کی تعین کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست حاصل کرنے کا بہترین راستہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہیں۔ اردن اس وقت تقریباً 20 فلسطینی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.