15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
آئندہ سال تک روس کی ترقی کی شرح متوازن رہے گی، آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز…عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ روس کی آئندہ سال تک ترقی کی شرح متوازن رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق روس کی 2012ء میں قومی ترقی کی شرح 4.8 فیصد رہے گی جو متوازن ہے تاہم آئندہ سال سیاسی ناہمواری کی فضا قائم ہو سکتی ہے جس سے قومی ترقی کی شرح پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے روس کے بارے میں اپنی رپورٹ میں روسی لیڈرشپ سے پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ روس میں آئندہ سال صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔