تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ

جنگ نیوز -
حب… حالیہ بارشوں سے حب ڈیم پانی کی سطح میں بھی غیر معمولی حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ڈیم مکمل طور پر بھرنے کے لئے صرف 11 فٹ پانی کی گنجائش رہ گئی ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم نثار میمن کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈیم میں پانی کی سطح 32فٹ پانی تک بڑھی گئی ہے، انکا کہنا ہے کہ بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح296فٹ تھی، اور اس وقت یہ سطح328فٹ تک پہنچ چکی ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم نثار میمن نے بتایا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 339فٹ ہے، جبکہ ڈیم کے مکمل بھرنے میں صرف 11 فٹ پانی کی گنجائش رہ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.