تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31

خیبر پختونخوا : ڈینگی کی روک تھام کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا حکومت نے ڈینگی بخار کی روک تھام کے لئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ جاری کر دیا ہے دوسری طرف صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں ایک سو بارہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا غلام دستگیر اختر نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی بخار کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی مچھر مار ادویات سمیت لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے سیمینار اور ورکشاپس منعقد کی جا سکیں۔ چیف سیکرٹری کے مطابق صوبے میں ایک سو بارہ کیس رپورٹ کئے گئے جن میں 38 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جن ک علاج کیا جا رہا ہے جبکہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والون کی تعداد تین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.