15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31
ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے سری لنکن ماہرین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلی پنجاب سے ڈینگی کی صورتحال پر سری لنکن ماہرین نے ملاقات کی۔ سری لنکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں اس کے لیے طویل المدت منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ پلیٹ لٹس کٹس اور فیومیگیشن کے حوالے سے نظرثانی کی ضرورت ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس کے دوران سری لنکن ماہرین نیبتایا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمے کا دعوی کر سکے۔ تاہم مناسب احتیاطی تدابیر اور کمیونٹی کے اشتراک سے اس میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انسداد ڈینگی وائرس مہم کو تحریک کی شکل میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔