تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31

منجمد پا نی کے نیچے کھیلی جا نے والی ہا کی

جنگ نیوز -


ویانا…این جی ٹی…دنیا میں نہ انو کھے کھیلوں کی کمی ہے نہ انہیں کھیلنے والوں کی۔آسٹریا میں بھی ایک ایسی ہی منفرد ہاکی کھیلی جاتی ہے جسے ہموار زمین کے بجائے منجمد پا نی کے نیچے کھیلا جاتاہے ۔ یہ کھیل ایسی جھیل یا تالاب میں کھیلا جا تا ہے جس کی بیر و نی سطح شدید سر دی سے منجمد ہو چکی ہو ۔ کھلاڑی مخصو ص لبا س پہن کر ہاکی کے ہمراہ ٹھنڈے یخ پانی میں اتر تے ہیں اور منجمد سطح پر الٹے کھڑے ہو کر کھیلتے ہیں ۔کھلا ڑی کھیل کے دوران آ کسیجن ما سک بھی نہیں پہن سکتے بلکہ بر ف کی سطح میں کیے گئے چھو ٹے چھو ٹے سورا خو ں کے ذریعے ہی آ کسیجن حا صل کی جا تی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.