15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31
جرمنی کے پہاڑی سلسلے میں واقع ایڈولف ہٹلر کا گھر مشہورسیاحتی مرکز بن گیا
جنگ نیوز -
برلن…این جی ٹی…جرمنی کےBavarianپہاڑی سلسلے میں واقع ایڈولف ہٹلر کا گھر ایک مشہور سیاحتی مرکز کی حیثیت سے تیزی سے اُبھر رہا ہے۔ Eagle's Nestنامی یہ ٹی ہاؤس 6ہزار فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی سلسلے کے بیچوں بیچ واقع ہے جو 1939میں ایڈولف کے سالگرہ کے تحفے پر خصوصی طور پر تعمیر کروایاگیا تھا۔جرمنی کی وزارت سیاحت کے مطابق صرف گذشتہ سال یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد3لاکھ سے بھی زیادہ تھی جن میں زیادہ تر امریکی اور برطانوی سیاح شامل تھے۔