تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31

کراچی میں امن کیلئے رینجرز کے اختیارات بڑھانے ہونگے، ماہرین

جنگ نیوز -


اسلام آباد…حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری تک رینجرز کو دئیے گئے پولیس کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی جاتی رہے گی۔ اعلی حکومتی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ فی الحال کراچی میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے رینجرز کو تین ماہ کے لئے پولیس کے خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں۔ان اختیارات کے تحت پولیس کی طرز پر رینجرز کسی بھی مشکوک شخص کی تلاشی اور گرفتاری کی مجاز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کو پولیس کے خصوصی اختیارات کے بہتر نتائج کی وجہ سے اس میں توسیع تو کی جاتی رہے گی تاہم رینجرز کو مستقل بنیادوں پر پولیس کے اختیارات نہیں دئیے جا سکتے،اس کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہو گی ،ذرائع نے بتایا کہ فی الحال ایسی کوئی بھی قانون سازی زیر غور نہیں ہے،ادھر صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی جیو نیوز کے رابطہ پر تصدیق کی ہے کہ رینجرز کو فی الحال صرف تین ماہ کے لیے پولیس کے اختیارات دئیے گئے ہیں جو ابھی چل رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ قیاس آرائی نہیں کریں گے کہ یہ عرصہ مکمل ہونے کے بعد کیا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.