15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
چین نے 2010میں ایڈز کی تحقیق پر 18ملین ڈالر خرچ کیے
جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک…چین نے 2010میں ایڈز کی تحقیق پر 18ملین ڈالر خرچ کیے۔چینی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق چین نے ایچ آئی وی ویکسی نیشنتحقیق میں 2010 میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اس طرح چین عالمی سطح پر امریکہ اور یورپی یونین کے بعد تیسری سب سے بڑی معاون قوت بن کر سامنے آیا جس نے اس میں بھاری سرمایہ کاری کی۔2010 ء میں دنیا میں ایچ آئی وی ویکسین تحقیق اور ترقی پر 859ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔جب کہ 2009میں صرف 9ملین ڈالر صرف کیے گئے۔جبکہ چین نے اسی عرصے میں4 ملین ڈالرخرچ کئے۔