تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35

درد کی موجودگی یا عدم موجودگی کی پیمائش کا آلہ دریافت کرلیاگیا

جنگ نیوز -


واشنگٹن …فارن ڈیسک…درد کی موجودگی یا عدم موجودگی کی پیمائش کا آلہ دریافت کرلیاگیا۔ امریکی اخبار نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ درد کی موجودگی یا غیر موجودگی کی پیمائش کاتشخیصی آلہ بنا لیا گیا ہے جو ترقی کی سمت پہلا قدم ہے ۔نیا آلہ دماغ کی سرگرمیوں کی طرز پر استعمال کیا جائے گاجو ایک جسمانی تشخیص کا واضح تجزیہ دے گا کہ درد موجود ہے یا نہیں۔لوگ بہت طویل عرصے سے درد کی تشخص والے کسی آلے کی تلاش میں تھے۔سائنس دانوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہم بہتر پتہ لگانے اور ان دائمی درد کے بہتر علاج کے لئے اس ٹیکنالوجی کو بالآخر استعمال کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.