تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35

وٹامن بی کی گولیاں لینے سے کھوئی ہوئی یاداشت واپس ہو سکتی ہے

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک…وٹامن بی کی گولیاں لینے سے کھوئی ہوئی یاداشت واپس آسکتی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق بڑھاپے میں روزانہ وٹامن کی گولی کھانے سے کھوئی ہوئی یاداشت واپس ہوسکتی ہے ،وٹامن بی کھانے سے یاداشت کے نقصان میں مدد ملتی ہے اوریہ الزائمر کی بیماری کے خلاف حفاظت کر سکتی ہے۔ وٹامن بی اور فولک ایسڈ کی زیادہ مقدار والی گولیاں عمر رسیدہ افراد میں ستر فی صد یاداشت کی کمی کو سست کر دیتی ہیں۔ان سے دماغ کے سکڑنے کا عمل بھی نصف رہ جاتا ہے ،دماغ کے سکڑاوٴ سے الزائمر کی بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق آکسفورڈ یونی ورسٹی میں ستر سال کے270افراد پر کی گئی۔صرف برطانیہ میں8لاکھ افراد dementia کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.