15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
مغربی ممالک اپنا مالی خسارہ کم کریں، چینی وزیر اعظم
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چین کے وزیر اعظم وین جیا باوٴ نے کہاہے کہ چین یورو زون کے ممالک میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا، لیکن ان کا یہ بھی کہناتھا کہ قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی مغربی معیشتوں کو عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے چین پر کلی انحصار کرنے کی بجائے اپنا خسارے کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ ایک عالمی معاشی فورم سے خطاب کے دوران کیا ۔ اپنے اس خطاب میں انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ انہیں موٴثر مالیاتی پالیسی بنانی اور مالی امور سے متعلق بہتر فیصلے کرنے چاہئیں۔چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے جواب میں ان کا ملک عالمی اقتصادی بحران کے مقابلے کے لیے معاشی استحکام لانے اور ملک کے اندر مصنوعات کی کھپت بڑھانے سے متعلق اپنے حصے کی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔چین دنیا بھر میں امریکا کو سب سے زیادہ قرض فراہم کرنے والا ملک ہے اور اب وہ یورپ میں معاشی استحکام لانے کے لیے نئی سرمایہ کاری کی پیش کش کر رہاہے۔