تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46

امریکا اور ترکی کے درمیانفضائی دفاعی نظام کی تنصیب کا معاہدہ

جنگ نیوز -
انقرہ…جنگ نیوز…مغربی دفاعی تنظیم نیٹو کی طرف سے یورپ میں راکٹوں سے کیے جانے والے ممکنہ فضائی حملوں سے دفاع کے پروگرام میں مزید پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سلسلے میں انقرہ میں امریکی اور ترک حکومتی نمائندوں نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کے تحت ترکی میں فضائی دفاع کے شعبے میں خصوصی ریڈار تنصیبات قائم کی جائیں گی ، یورپی ملک رومانیہ نے بھی امریکا کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر دستخط کر دیے تھے، جس کے مطابق امریکی دفاعی راکٹ سسٹم کے تحت رومانیہ میں ایسی کئی ایئر ڈیفنس تنصیبات قائم کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.