15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
مذہبی آزادی پرامریکی رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ،ویتنام
جنگ نیوز -
ہنوئی…جنگ نیوز…ویتنام نے ملک میں مذہبی آزادی پر تنقید بارے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ قیاس آرائیوں اور غلط معلومات پر مبنی ہے ،انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہمارے ملکی آئین کا حصہ ہے اور اس کا مکمل احترام بھی کیا جارہا ہے جبکہ عالمی برادری بھی اس کا اعتراف کرتی ہے۔