تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

بدین میں ملیریا سے 2خواتین ہلاک،تاحال سیلاب کا پانی نہ نکالا جاسکا

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ میں بارش تھمے کئی دن گزر گئے لیکن بیشتر مقامات سے اب بھی پانی کا اخراج نہیں کیا جاسکا۔ ضلع بدین میں ملیریا کے مرض میں مبتلا دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ضلع بدین میں امدادی اشیاء کی عدم فراہمی اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سیکڑوں متاثرین نے کراچی بدین شاہراہ پر دھرنا دیا اور سڑک بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔ تحصیل گولاڑچی میں 2ایل اور4ایل سے گزرنے والے سیلابی ریلوں سے مزید 3دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پنگریو سے ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے مرض میں مبتلا دوخواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ٹھٹھہ میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث محکمہ آب پاشی کے دفاتر، کالونی اور گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹھہ زیر آب آگئے۔ میرپورخاص، سانگھڑ، شہدادپور، ٹنڈوآدم، کھپرو، ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، عمرکوٹ، سامارو اور کنری سمیت بیشتر شہروں سے بارش کا پانی نکالا نہیں جاسکا، ان علاقوں میں تیزی سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے خیرپور کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دے دیا گیا ہے۔ اور پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں مفت طبی کیمپ قائم کردیئے ہیں۔ دادو، میہڑ، کے این شاہ اور جوہی کے اطراف بھی سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، دادو مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے صوفی بزرگ مخدوم بلاول کا مزار پانی میں گھر گیا ہے،، جبکہ کاچھو کے کئی دیہات کا تحصیل ہیڈکوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.