تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

چین :سی چوان میں بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد ہلاک ،5لاپتہ

جنگ نیوز -


بیجنگ…چین کے صوبے سی چوان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق کیوجیانگ اور بہی دریاوٴں میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مقانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔سی چوان پولیس فورس نے ریسکیو مشن کے لیے یونٹ قائم کردیا ہے۔ جو اسٹیم بوٹس اور دیگر ضروریات سے لیس ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی اسٹینڈ بائی پر موجود ہیں۔ سیلاب میں پھنس جانے والے لوگوں علاقے سے نکالا جارہا ہے۔سیلاب کے نتیجے میں بازونگ سٹی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور ٹیلی فون لائنز تباہ ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.