19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18
آسٹریلیا میں پکڑا جانے والا دنیاکا سب سے بڑا مگرمچھ
جنگ نیوز -
برسبین…این جی ٹی…آسٹریلیا کے جزیرے گرین آئی لینڈ میں مگرمچھوں کے لیے مخصوص پارکMarineland Melanesiaمیں پایا جانے والا تقریباً 18فٹ لمبا مگرمچھ انسانی ملکیت میں موجود دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ تسلیم کرلیا گیا ہے۔Cassius Clayنامی اس مگرمچھ کی عمرتقریباً 100سال ہے جو جارج گریگ نامی آسٹریلوی باشندے کے مگرمچھوں کے سینٹر میں موجود ہے۔اس مگرمچھ کا وزن 2ہزار200پونڈاور لمبائی 18فٹ کے قریب ہے اور اسے1987میں پکڑا گیا تھا۔اگرچہ کہ حال ہی میں فلپائنز میں پکڑے گئے مگرمچھ کی لمبائی21فٹ تک بتائی جارہی ہے لیکن اس کی اب تک گنیز کی جانب سے باقاعدہ پیمائش نہیں کی گئی ہے، لہٰذا Cassiusکو ہی گنیز کی جانب سے اس اعزاز کا حقدار ٹھہراتے ہوئے اپنی نئی ریکارڈ بکس میں دو صفحات پر جگہ دی گئی ہے۔