19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18
خیبر پختونخوا میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع
جنگ نیوز -
پشاور… خیبر پختونخوا میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔ تین روزہ مہم کے دوران صوبے بھر میں ساڑھے بتیس لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔ جو اکیس ستمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں ساڑھے بتیس لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام خیبر پختونخوا کے سربراہ ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایا کہ مہم کے دوران ایسے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو گزشتہ مہم میں پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے۔ انہوں بتایا کہ ایسے بچوں کی تعداد ساڑھے پندرہ ہزار ہے۔ جن کے والدین نے پولیو کے قطرے لینے سے انکار کیا تھا۔ ڈاکٹر جان باز کا کہنا تھا کہ ایسے والدین کے خلاف ضلعی حکومتوں نے کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔