تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

کراچی خود کش حملے میں3سو کلوگرام بارود استعمال ہوا،آئی جی سندھ

جنگ نیوز -


کراچی…کر اچی دھماکے کے متعلق آئی جی سندھ واجد درانی نے کہاہے کہ 300کلودھماکہ خیز مواداستعمال کیا گیاجبکہ صوبائی وزیرداخلہ منظوروسان نے کہاہے کہ شدت پسندی پرجلد قابوپالیاجائیگادھماکے کے مقام پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے آئی جی سندھ واجد درانی کاکہناتھاکہ شہر میں گزشتہ را ت سیکیورٹی انتظامات معمول سے زیادہ تھے،انہوں نے کہا کہ یہ حملہ حالیہ گرفتاریوں کے بعد شدت پسندوں کی جانب سے جوابی کارروائی ہے، صوبائی وزیرداخلہ منظوروسان نے کہاکہ دہشتگرد کراچی میں اس طرح کی کارروائی کرکے اپنی طاقت کااظہارکرناچاہتے ہیں تاہم جس طرح ٹارگٹ کلنگ پرقابوپایا،اس مسئلے بھی نمٹ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.