تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:23

لاہورمیں بارش سے حبس کی شدت میں کمی

جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں موسلادھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی ہو گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، مال روڈ، بھاٹی، راوی روڈ اور شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جس سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ واسا اہلکاروں نے پانی نکالنے کے لئے فوری کارروائی شروع کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سلسلہ بارش کا باعث بنا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.