19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:23
پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستورجاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ کراچی سے پشاور پہنچے والی خیبر میل آٹھ گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی توقع ہے۔ریلوے انکوائری کے مطابق صبح 6بج کر 45منٹ پر کراچی سے پشاور پہنچے والی خیبر میل آٹھ گھنٹے تاخیر سے 2بج کر 45منٹ پر پشاور پہنچے گی۔اسی طرح خوشحال خان خٹک ایکسپریس ساڑھے گیارہ گھنٹے ، کوئٹہ ایکسپریس پانچ گھنٹے جبکہ عوام ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچیں گی۔پشاور سے کوئٹہ جانے والی کوئٹہ ایکسپریس بھی اڑھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر سے مسافرذہنی کوفت اور مشکلات سے دوچار ہیں۔