تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:23

پاکستان اورایران گیس پائپ لائن سے بھارت پیچھے ہٹ گیا

جنگ نیوز -


تہران…فارن ڈیسک… پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے بھارت پیچھے ہٹ گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے دو ارکان کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کے دباوٴ کی وجہ سے ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے قدم پیچھے ہٹا چکا ہے،لیکن انہوں نے اس اُمیدکا اظہار کیا ہے کہ دہلی دوبارہ بات چیت کی میز پر آجائے گا۔ نئی دہلی میں ایک سیمینار میں شرکت کے موقع پر ایرانی پارلیمانی ارکان اسد اللہ عباسی اور شجاعی رمضان کا کہنا تھا کہ ”کچھ ممالک مجوزہ ایران ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر بھارت پر دباوٴ ڈال رہے ہیں“۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اس منصوبے میں جلد دوبارہ واپس آجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.