19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہزار تک پہنچ گئی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چھ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ اس وائرس سے اب تک بیالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسپتالوں میں خون ٹیسٹ کرانے والوں کا رش ہے۔ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد پانچ ہزار نو سو ترپن ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد اس وائرس کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈینگی کے خوف سے لاہور کے اسپتالوں میں لوگوں کا رش ہے، ہلکے اور تیز بخارمیں مبتلا افراد ڈینگی ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔ ادھر سری لنکن ماہرین کی ٹیم نے آج چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ڈینگی سے متاثرہ بچوں کا معائنہ کیا۔ سری لنکن ماہرین نے نرسوں کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی بریفنگ دی۔