19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
آزادکشمیر: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں جاگری، 3 اہل کار جاں بحق
جنگ نیوز -
مظفرآباد… آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی بسوتی سے باغ جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں ڈرائیور سمیت 3 اہل کار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 اہل کاروں کو شدید زخمی حالت میں باغ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔