تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34

گیس کی فراہمی میں کمی،کے ای ایس سی نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تجارتی اور رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کردیا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہر کے تجارتی اور ررہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کردیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 180 ملین مکعب فٹ گیس مل رہی ہے اور اس کا پریشر بھی بہت کم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کے ای ایس سی کو لوڈ شیڈنگ پر قابو رکھنے کے لئے 260 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی ضروری ہے۔ کے ای ایس سی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا کورنگی پاور پلانٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ کے ای ایس سی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا کورنگی پاور پلانٹ بند کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.