19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
شمالی کوریا نے بحری مشقیں شیڈول سے قبل شروع کردیں،جنوبی کوریا کا الزام
جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز… شمالی کوریا نے بحری مشقیں شیڈول سے قبل شروع کردی ہیں ۔ یہ بات جنوبی کوریا کی پارلیمان میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی طرف سے پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ جاپان اور بحیرہ زرد میں شمالی کوریا نے سالانہ بحری مشقیں شیڈول سے قبل ہی شروع کردی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر جارحیت کا مظاہرہ کرسکتا ہے تاہم شمالی کوریا کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپورجواب دینے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں ہزاروں امریکی فوجی بھی تعینات ہیں۔