19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
فلسطینی وزیراعظم کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…جنگ نیوز… فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض نے گذشتہ روز اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود بارک سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ کی رکنیت پر اسرائیل اورفلسطینیوں کے مابین پیدا ہونے والی حالیہ محاذ آرائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل خبردار کرچکا ہے کہ اقوام متحدہ کی رکنیت کی کوشش سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مزید ابتری آجائے گی۔