19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34
برطانیہ امراء سے ٹیکس وصولی یقینی بنانے کیلئے 2 ہزارانسپکٹر بھرتی کریگا
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانیہ نے ملک کے امیر ترین افراد کی ٹیکس ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار اضافی ٹیکس انسپکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی وزیر خزانہ ڈینی الیگزینڈر نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ سے کم عرصہ سے قبل میں 100 رکنی ٹیکس انسپکٹروں کی ٹیم بھرتی کر لی ہے جبکہ یہ تعداد 2 ہزار تک لائی جائے گی تاکہ ملک کے امیر ترین افراد جن کی تعداد تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ ہے، کی دولت پر درست ٹیکس ادائیگیوں پر نظر رکھی جاسکے۔ ان افراد کی دولت کا اندازہ 2.5 ملین پاؤنڈ (3.95 ملین ڈالر) ہے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے ٹیکس نیٹ کو پھیلانے سے حکومت کو 2 ارب پاؤنڈز سے زائد سالانہ حاصل ہو رہے ہیں۔ ڈینی الیگزینڈر کے مطابق اضافی ٹیکس انسپکٹرز کی مدد سے یہ آمدنی 2015ء تک 7 ارب یورو سالانہ تک جا سکے گی۔