تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34

اقوام متحدہ کا ایران کیخلاف فرانسیسی صدر کے بیان کی تحقیقات کا عندیہ

جنگ نیوز -
جنیوا …جنگ نیوز…اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف فرانسیسی صدر کے بیان کی تحقیقات کرانے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نائب ترجمان ایڈورڈ ڈلبوئی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی جانب سے ایران کے خلاف متنازع بیان جاری کئے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار اور جدید میزائل تیار کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.