تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:34

چین : موسلادھار بارشوں اورمٹی کے تودے گرنے سے10افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چین کے شمال مغربی صوبہ شانکسی میں موسلادھار بارشوں کے بعدمٹی کے تودے گرنے سے کم سے کم دس افراد ہلاک اور 22 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبہ شانکسی میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مٹی کے تودے گرنے سے صوبائی دارالحکومت کے نواح میں واقع اینٹوں کے کارخانے اور سرامک کی دو فیکٹریاں ملبے تلے دب گئیں جس میں 10 افراد ہلاک اور 22 لاپتہ ہوگئے ہیں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.