تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:56

چین دنیا میں سزائے موت پرسب سے زیادہ عمل درآمد کرنے والا ملک بن گیا

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…چین دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی پر عمل درآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ موت اور پھانسیوں کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ چین 2007 سے پھانسی پر لٹکانے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 2007 میں470،2008 میں1718افراد کو پھانسی دی گئی۔2009 اور 2010 میں یہ تعداد ہزاروں میں ہے کیو نکہ چینی حکومت نے اعداد وشمار کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔2010میں دنیا بھر کی کل پھانسیوں سے سب سے زیادہ چین میں عمل درآمد کیا گیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین میں موت کی سزاوٴں کی ایک بڑی تعداد منشیات سے متعلق جرائم کی ہے۔2007،2008اور2009میں تین سو سے زیادہ پھانسیوں پر عمل درآمد کے لحاظ سے ایران دوسرے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.