تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:56

گذشتہ سال سیمنٹ کی اوسط قیمت میں 27فیصد اضافہ ریکارڈ

جنگ نیوز -


کراچی… گزشتہ ایک سال کے دوران سیمنٹ کی اوسط قیمت میں 27 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 400 روپے سے تجاوز کر چکی ہیں وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سیمینٹ کی اوسط قیمت ستمبر 2010 میں 321 روپے فی بیگ تھی رواں سال ستمبر میں اوسط 410 روپے فی بیگ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی سب سے کم قیمت 378 روپے جبکہ کوئٹہ میں 450 روپے فی بیگ تک پہنچ چکی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی بیگ 14 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تجزیاکاروں کے مطابق بجلی کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے سیمنٹکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.