19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:23
علیحد ہ فلسطینی ریاست کیلئے اقوام متحدہ میں قراردادپیش کرنے کی حمایت
جنگ نیوز -
لندن . . . . . دنیا کے اکثر ممالک کے عوام فلسطینیوں کیلئے علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے اقوام متحدہ میں قراردادپیش کر نے کی حمایت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے گلوب اسکین کے تعاون سے کرائے جانے والے اس سروے میں انیس ممالک کے بیس ہزار چار سو چھیالیس شہریوں نے حصہ لیا۔ان میں سے نو ممالک میں عوام کی اکثریت نے واضح طور پر فلسطین کوآزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔قرارداد کے حق میں رائے دینے والوں کی اکثریت فلسطین کے ہمسایہ ملک مصر میں تھی جہاں نوے فیصد افراد اس کی حمایت کی جبکہ ترکی میں ساٹھ فیصد، پاکستان میں باون فیصد اور انڈونیشیا میں اکاون فیصد عوام نے قرارداد کی حمایت کی۔پاکستان میں باون فیصد افراد قراردادکی حمایت اور بارہ فیصد نے مخالفت کی ان تمام ممالک میں جہاں سروے کیا گیا، 49 فیصد افراد نے اس قرارداد کی حمایت میں اپنی رائے دی جبکہ اکیس فیصد نے کہا کہ ان کی متعلقہ حکومتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے جبکہ تیس فیصد نے کہا کہ یہ حالات پر منحصر ہے کہ ان کی حکومتوں کو اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرنا چاہیے۔