تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

طبی ماہرین اور عوام کی مدد سے ڈینگی وائرس جڑ سے ختم کر دینگے، شہبازشریف

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین اور عوام کی مدد سے ڈینگی وائرس کو جڑ سے ختم کر دیا جائیگا۔لاہور میں انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے مزید بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مچھرمار اسپرے کا عمل مزید بہتر بنایا جائے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے طبی ماہرین اور محکمہ صحت اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈینگی بچاوٴ مہم کے دوران کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.