تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

کراچی خود کش حملہ:ماں کے ساتھ شہید ہونیوالا اکلوتا بیٹا اور گھر بھر کا چہیتا تھا

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھرپرخودکش حملے میں اسکول ٹیچرممتازاوران کابیٹامعید خان بھی جاں بحق ہوگیا، معید والدین کااکلوتا بیٹااورگھربھرکاچہیتاتھا۔کورنگی کارہائشی آٹھ سالہ معیدجب اپنی ماں کے ساتھ صبح گھر سے نکلا توبہت خوش تھاکیونکہ اسکے اسکول میں آج اسپورٹس ڈے تھاتیس سالہ ممتاز درخشاں تھانے کے قریب ہی واقع اسکول میں پڑھاتی تھیں۔ان کی بہن ممتاز اور معید کو ڈراپ کرکے آگے بڑھی ہی تھیں کہ زور داردھماکاہوگیااوردونوں ماں بیٹاجائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے۔معیدکے نانا کا کہنا ہے کہ وہ گھر بھر کالاڈلہ تھا اورماں سے بیحد پیار کرتاتھا اور بہت خوش رہتاتھاآج صبح کچھ خاموش ساتھاحالانکہ وہ اسپورٹس ڈے میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیتاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.