19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34
حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کریں، ہلیری کا حناربانی سے مطالبہ
جنگ نیوز -
نیویارک . . .. . امریکا نے پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پرامریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے وزیرخارجہ حناربانی کھرسے ملاقات کی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ہلیری کلنٹن نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پرزوردیا۔ایک سینئرامریکی عہدیدارنے صحافیوں کوبتایاکہ ملاقات میں طالبان کے اتحادی حقانی نیٹ ورک کے مبینہ طورپر پاکستانی حکومت سے روابط پرتشویش کااظہارکیاگیا۔اس عہدے دارکے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی کھرنے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کابل میں امریکی سفارتخانے پرحملے کی مذمت کرچکاہے اور خود بھی اس قسم کی دہشتگردی کے خطرات سے دوچار ہے۔ملاقات میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پر گفتگو ہوئی۔پاکستانی سمجھتے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک ان کیلئے بھی خطرہ ہے اوریہ وقت اس کیخلاف ایکشن لینے کاہے۔