تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

یمن :احتجاج میں پھرشدت، فورسز ومظاہرین میں جھڑپ،26ہلاک

جنگ نیوز -


صنعاء . . . . . یمن میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں26 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔صنعا میں ہونیوالے احتجاج میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ہزاروں مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح کی بے دخلی کا مطالبہ کرتے ہوئے چینج اسکوائرپہنچے۔جہا ں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور گن فائر کا استعمال کیا۔عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ کئی ماہ کے دوران یہ اپوزیشن اور سرکاری فورسز کے درمیان پہلا براہِ راست تصادم ہے،جس میں ہیوی مشین گن ،مارٹر شیلز، یہاں تک کہ راکٹ بم بھی استعمال کیے گئے۔پرتشدد تصادم کے بعد ان علاقوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.