تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں میں اضافہہوتا جارہا ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید پانچ کیس سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کاخوف پشاور سمیت سارے صوبے میں پھیل چکا ہے۔ہلکا بخار ہونے پر بھی مریض ڈینگی ٹیسٹ کروانے پر اصرار کر رہے ہیں۔خیبر پختون خوا سے 176 افراد کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے جن میں سے 76 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم صوبے بھر میں محکمہ صحت کا عملہ الرٹ ہے اور تمام بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا ہر ممکن علاج کیا جا رہا ہے۔خیبر پختون خوا کے ضلع ہزارہ میں سب سے زیادہ ڈینگی کے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن کی تعداد 45 ہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 17 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے 5 زیر علاج ہیں۔ ضلع شانگلہ،اور صوابی میں بھی ڈینگی کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سو سے زیادہ مریضوں کو ابتدائی امداد کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.