تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

کراچی شہر کا امن تباہ کرنیوالوں کو انجام تک پہنچنا چاہیئے ،نواز شریف

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو انجام تک پہنچنا چاہیئے ،دعا ہے کہ کراچی میں امن کا بحال ہو اور اس کو روشنیوں کا شہر بنا جائے۔ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہو ئے ان کا کہنا تھاکہ حکومت کوسیلاب سے نمٹنے کیلئے بروقت کارروائی کرنی چاہیے تھی،جس دن بارشیں شروع ہوئیں اسی دن سے کام شروع ہوجاناچاہئے تھا۔اندرون سندھ شہریوں کی حالت قابل رحم ہے،اب تک سیلاب کے باعث350افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اوراپوزیشن ملکردکھی انسانیت کی خدمت کریں تاہم ہماری خواہش کاحکومت نے مثبت جواب نہیں دیا،سندھ کے متاثرین کی مددپنجاب کیلئے باعث فخرہوگی،پنجاب ابتک سیلاب زدگان کوکروڑوں روپے کی امداددے چکاہے۔کل اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاوٴں گا۔ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پرہاتھ پھیلاناشروع کردیتے ہیں جو کہ نہیں ہو نا چاہئے ،وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈمیں29ارب روپے رکھے گئے ہیں وزیراعظم اپنے صوابدیدی فنڈسے سیلاب زدگان کی مددکریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کراچی میں امن بحال ہو،کراچی دوبارہ روشنیوں کاشہربن جائے،کراچی میں مختلف پارٹیوں میں صلح اچھی بات ہے۔آج ہرپاکستانی کومستقبل کی فکرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.