تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

سپریم کورٹ میں جعلی نان جوڈیشل پیپرکیس کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے جعلی نان جوڈیشل پیپرکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بھتہ خوری اور کہیں جعلی ٹکٹوں کی فروخت ہورہی ہے ۔سپریم کورٹ میں جعلی نان جوڈیشل پیپرز کی فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔درخواست گزار عباس رضا کا عدالت میں موقف تھا کہ جعلی نان جوڈیشل اسٹمپ پیپرہر جگہ پھیل گئے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ ساڑھے چار کروڑ روپے کے جعلی نان جوڈیشل پیپرپکڑے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کہیں بھتہ خوری اور کہیں جعلی ٹکٹوں کی فروخت ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.