تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران موسم خشک رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے میں مزید بارش کا امکان ہے۔مغرب سے ہوا کا سبب بننے والی ہوائیں اب بھی بالائی علاقوں پر موجود ہیں۔جو وقفے وقفے سے بارشوں کا سبب بن رہی ہیں۔آج دوپہر تک پارا چنار میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ہوئی ، منگلا 35، اسلام آباد31، دیر 21 ، جوہر آباد 18، راول پنڈی 09 ، لاہور اور ساہیوال میں 05 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کاشت کاری کے بیش تر علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔جب کہ آج رات اور کل صبح راول پنڈی ،اسلام آباد ،گوجرانوالہ ،، لاہور ،سرگودھاہ ،فیصل آباد ،ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں مزید بارش کاا مکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.