تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45

لاہور:عدالتی احکامات نہ ماننے پر150پولیس اہلکاروں کے وارنٹ

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور کی مختلف عدالتوں نے احکامات پر عمل نہ کرنے والے ڈیڑھ سو پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔لاہور کی چھتیس سیشن کورٹس نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی اور توہین عدالت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ جن پولیس افسران اور اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ان میں ڈی ایس پی، انسپکٹر، سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل رینک کے افسران شامل ہیں۔ مختلف ایڈیشنل سیشن ججز نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالتوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کر کے کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.