19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45
سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں حکمران مداخلت کرتے ہیں ،حامد خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سپریم کورٹ کے سابق صدور قاضی محمد انور اور حامد خان نے الزام لگایا ہے کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر سے گورنر تک مداخلت کی جاتی ہے۔پشاور ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر قاضی انور نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات اسٹبلشمنٹ کے حامی اور مخالف قوتوں کے درمیان ہوتے ہیں اور اسٹبلشمنٹ کے حامی امیدوار کی کامیابی کے لئے صدر مملکت سے لیکر گورنر تک کی کوششیں شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے آئندہ انتخابات میں اسٹبلشمنٹ کے حامی امیدوار یاسین آزاد کی کامیابی کے لئے گورنر سندھ عشرت العباد سے حال ہی میں ملاقات کی ہے۔ سابق صدر حامد خان نے بھی الزام لگایا کہ یاسین آزاد کی میابی کے لئے گورنر وں کی سطح پر ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں۔ تقریب سے سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے امیدار رشید اے رضوی نے بھی خطاب کیا۔