19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45
مکلی میں پاک آرمی کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،پائلٹ زخمی
جنگ نیوز -
ٹھٹھہ . . . . . ٹھٹھہ کے قریب مکلی اسٹیڈیم میں پاک آرمی کے تربیتی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ زخمی ہوگیاذرائع کے مطابق کراچی سے آرمی ایوی ایشن کے دو مشاق طیارے تربیتی پرواز پر تھے، جب طیارے میرپور بٹھورو کے قریب پہنچے تو ایک طیارے کے پائلٹ کو انجن میں خرابی محسوس ہوئی۔ جس پر اس نے مکلی اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچا۔ طیارے کا پائلٹ شعیب معمولی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کراچی سے سول ایوی ایشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔